پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پانے کے نزدیک پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پانے کے نزدیک پہنچ گیا ہے۔سفارتی اور آئی ایم ایف ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہونا ہے اور پاکستان کے ساتھ معاہدے کے لیے درکار اسٹاف رپورٹس آئی ایم ایف بورڈ کو موصول ہو گئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں 2019 کے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کی رپورٹ پر غور ہو گا، اجلاس میں جون 2023 تک اس میں توسیع پر بھی غور کیا جائے گا۔سفارتی اور آئی ایم ایف ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ ارکان کو فراہم دستاویزات میں آئی ایم ایف شرائط پورا کرنے کے لیے پاکستانی منصوبوں کا ذکر موجود ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں پر مفاہمت کی ایک یادداشت بھی پیش کی ہے۔یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی قسط فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو لیٹر آف انٹینٹ (اظہار رضامندی کا خط) بھی بھیجا گیا تھا جسے وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے منظوری کے بعد واپس بھیج دیا تھا۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر