اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی خوبرو اداکارائیں جہاں اپنی جان لیوا اداؤں سے اسکرین پر مداحوں کے دل موہ لیتی ہیں وہیں یہ پروڈیوسرز کی جیب پر اچھی خاصی بھاری پڑتی ہیں۔اداکاراؤں کی نجی زندگی و کمائی سے متعلق جاننے کے لیے مداح ہر وقت بے تاب رہتے ہیں، ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ ہمارے ملک کی نامور فنکارائیں اداکاری کا کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں۔معاوضہ لینے کی اس فہرست میں اول نمبر پر اداکارہ ماہرہ خان آتی ہیں۔ماہرہ خانپاکستانی معروف ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان بھارتی ہیرو شاہ رُخ خان کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں، اُنہوں نے بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے مدِ مقابل کام کر کے بھارتیوں کے دلوں کو بھی دھڑکا رکھا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان ٹی وی ڈراموں میں فی قسط کام کرنے کا 3 سے 5 لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔مہوش حیاتمہوش حیات پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو کئی ہٹ شوز دے چکی ہیں جن میں میرے قاتل میرے دلدار، دل لگی، فلم جوانی پھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جاؤں گی، ایکٹر اِن لا، اور لوڈ ویڈنگ جیسی فلمیں شامل ہیں۔اداکارہ مہوش حیات ٹی وی اسکرین کے لیے ڈرامے کی ایک قسط میں کام کرنے کے لیے تقریباً 3 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔صبا قمر پاکستانی باصلاحیت اداکارہ صبا قمر پاکستانی فلموں اور ڈراموں سمیت بالی ووڈ کی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں بھی اداکار عرفان خان کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔صبا قمر تقریباً 2.9 لاکھ فی قسط لیتی ہیں۔صنم بلوچ پاکستانی مارننگ شوز کی دنیا کا ایک معروف نام، میزبان و اداکارہ صنم بلوچ تقریباً 2.7 لاکھ روپے فی قسط لیتی ہیں۔اقراء عزیز اپنے مختلف اور جاندار کرداروں کے سبب شائقین کا کم وقت اور کم عمر ہی میں دل جیت لینے والی اداکارہ اقراء عزیز تقریباً 1.5 لاکھ روپے فی قسط وصول کرتی ہیں۔اقراء عزیز آج کل اپنے شوہر، یاسر حسین کی ہدایتکاری میں بننے والے نئے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
پاکستان کی سب سے مہنگی اداکارہ کون ہے؟



