ایوارڈ نہ ملنے پر کنگنا رناوت نے فلم فیئر ایوارڈز پر مقدمے کا اعلان کردیا

ممبئی: (نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی دھاکڑ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک مشہور بھارتی فلم فیئر ایوارڈزکے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازعہ بیان دینے کی وجہ سے مشہور کنگنا رناوت کو ایک مشہور بھارتی میگزین کی جانب سے اپنے ایوارڈ نائٹ میں تو مدعو کیا گیا تھا اور کہا گیا تھاکہ وہ انہیں ’تھلاوی‘ فلم پر ایوارڈ دینا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔مذکورہ میگزین کی اس حرکت پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ فلم فیئر ایوارڈز کے خلاف مقدمہ کریں گی۔اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اس حوالے سے نوٹ شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ’ 2014 سے فلم فیئر نے مجھے کئی بار اپنے ایوارڈز فنکشنز میں مدعو کیا، تاہم میں نے اخلاقیات کی پامالی، بدعنوانی اور غیرمنصفانہ طرزعمل کی وجہ سے انکا بائیکاٹ کر رکھا تھا‘۔کنگنا کا کہنا تھا کہ’ جب انہوں نے مجھے اپنے اس سال کے فنکشن میں شرکت کے لیے کئی بار دعوت دی اور کہا کہ وہ مجھے میری فلم ’تھلایوی‘ پر ایوارڈ دینا چاہتے ہیں تو میں چلی گئی لیکن مجھے اس وقت دھچکا لگا جب مجھے پتہ چلا کہ یہ تو مجھے صرف نامزد کر رہے ہیں، جو میرے وقار اور اخلاقیات کے خلاف تھا‘۔



  تازہ ترین   
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر