عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔عالیہ بھٹ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ شادی کے بعد اب باضابطہ طور پر اپنے پاسپورٹ پر نام تبدیل کرنے جا رہی ہیں۔اداکارہ نے اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر رنبیر کپور کے خاندانی نام کپور کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ اُنہیں ‘عالیہ بھٹ کپور’ کہلائے جانے پر خوشی ہو گی اس لیے وہ بہت جلد اپنا نام تبدیل کر لیں گی۔اُنہوں نے بتایا کہ ‘میرا فلمی نام عالیہ بھٹ ہی رہے گا لیکن پاسپورٹ پر میرا نام عالیہ بھٹ کپور ہوگا کیونکہ اب میں کپور فیملی کا حصہ ہوں‘۔دوران انٹرویو عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے اپنا نام تبدیل کرنے کے بارے میں سوچ رہی تھی لیکن مجھے کام کی وجہ سے وقت نہیں مل رہا تھا، اب ہمارے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہونے والی ہے، اس لیے جب سب کپور اکٹھے سفر کر رہے ہوں تو میں اکیلی بھٹ ہوں گی۔اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے پاسپورٹ پر اپنا نام اس لیے تبدیل کرنا چاہتی ہوں تاکہ میں اپنے آپ کو کپورز کے ساتھ اکیلا محسوس نہ کروں۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر