شائستہ لودھی کی گھڑی انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز کیوں بنی؟َ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کی جانب سے برائیڈل فیسٹیو پر پہنی گئی گھڑی انٹرنیٹ پر خوب توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔اداکارہ نے گزشتہ دنوں ایک بیوٹی پارلر برینڈ کے لیے ہونے والے برائیڈل فیسٹیو میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے ریمپ پر واک کر کے جہاں لاکھوں دل موہ لیے وہیں اُن کی گھڑی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔شائستہ لودھی نے اس تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو بھی کی اور فیشن اور برائیڈل شوز کی روایت کو مثبت قرار دیا۔ اس دوران اُن کے لہراتے بل کھاتے ہاتھ کئی نظروں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔شائستہ لودھی کو یہ توجہ اُن کے ہاتھوں کی خوبصورتی کے بجائے کلائی میں موجود گھڑی کے سبب مل رہی ہے۔شائستہ لودھی کی گھڑی انٹرنیٹ پر توجہ کا مرکز کیوں بنی؟َشائستہ لودھی کی گھڑی سے متعلق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اُن کی کلائی میں چمکتی اس گھڑی کی قیمت ڈھائی کروڑ روپے ہے۔دوسری جانب شائستہ لودھی کو مداحوں کی جانب سے اتنی مہنگی گھڑی پہننے پر تنقید کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ صارفین کا کمنٹ باکس میں لکھنا ہے کہ ڈھائی کروڑ کی گھڑی پہننے کا کیا فائدہ ہے، وقت تو 200 روپے والی گھڑی بھی بتا دیتی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر