عفت عمر کا فیروز خان اور ثناء جاوید سے متعلق نیا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر کا کہنا ہے کہ اداکارہ ثنا جاوید اور فیروز خان کافی نخریلے ہیں۔عفت عمر نے ایک انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں کی معروف جوڑی ثنا اور فیروز سے متعلق بات کی اور دونوں کے ساتھ اپنے کام کا تجربہ شیئر کیا۔ایک سوال کے جواب میں عفت عمر نے بتایا کہ فیروز خان اور ثنا جاوید کے ساتھ ان کے کام کرنے کا تجربہ کافی اچھا رہا، دونوں اداکار میرے ساتھ بہت عزت اور احترام سے پیش آئے تھے، میں نے دونوں سے بہت کچھ سیکھا بھی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان دونوں بچوں کے بہت نخرے ہیں، دونوں کو اپنے لیے الگ الگ کمرے، الگ الگ میک اپ آرٹسٹ چاہیے ہوتا تھا، جسے دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ اچھا اگر یہ ایسا کر سکتے ہیں تو میں بھی اپنی باتیں منواتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب کام کرنے کا انداز بدل چکا ہے، یہ نئے فنکار ہیں ان کی نئی ڈیمانڈز ہیں جو کہ اچھی بات ہے فنکاروں کو اتنا ہی نخریلا ہونا چاہیے، ہمارے دور میں ایسا نہیں تھا، اب ہم بھی نئے فنکاروں سے سیکھ رہے ہیں کہ بطور اداکار اپنی ڈیمانڈز کیسے منوانی ہیں۔

 

 

 



  تازہ ترین   
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر