کیا اداکارہ سدرہ نیازی عمران خان کی رشتے دار ہیں؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکارہ سدرہ نیازی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے رشتہ داری سے متعلق گفتگو کی ہے۔ڈیجیٹل میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سدرہ نیازی نے عمران خان سے تعلق ہونے سے متعلق افواہوں پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت سے لوگ ملنے کے بعد سب سے پہلے مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ عمران خان کی رشتے دار ہیں؟سدرہ کا کہنا تھا کہ میری پیدائش لاہور میں ہوئی تھی لیکن میرے ابو کا تعلق نیازی قبیلے سے ہے، نیازی قبیلہ بہت بڑا قبیلہ نہیں، اس میں لوگ آپس میں جڑے ہوئے ہیں، میری فیملی عمران خان کو جانتی ہے، میری جنریشن کے لوگ عمران خان کو نہیں جانتے لیکن میرے والد اور چچا لوگ جانتے ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی اور دادی زندہ تھیں تو عمران خان ان سے ملنے ہمارے گھر آئے تھے، میرے چچا کیوں کہ کالم نگار تھے تو عمران خان نے ان سے بھی ملاقات تھی۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت بہت چھوٹی تھی اس لیے بہت کچھ یاد نہیں لیکن چونکہ نیازی لوگ اپنے نام کے ساتھ خان لگاتے ہیں، میں نیازی لگاتی ہوں تو لوگ فوراً متوجہ ہوکر سوال کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر