جیکولین فرنینڈس کیخلاف بھتہ خوری کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے 215 کروڑ بھارتی روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا۔بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس 215 کروڑ بھارتی روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملوث پائی گئی ہیں۔ ان پرجلد باضابطہ طورپر فرد جرم عائد کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ای ڈی کو اس بات کے شواہد مل گئے ہیں کہ جیکولین فرنینڈس نے بھتہ خوری اور فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر سے 10 کروڑ روپے مالیت کے تحائف وصول کئے۔ جیکولین فرنینڈس کویہ بھی علم تھا کہ سکیش چندرشیکھر بھتہ خور ہے۔بھتہ خوری کیس کی اب تک کی تفتیش کے مطابق 200 کروڑ بھارتی روپے بھتہ وصول کرنے اور فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم چندر شیکھر سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو سپرہیرو بنانا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لئے 500 کروڑ روپے کی فلم بنانے کوتیار تھا۔ای ڈی جیکولین فرنینڈس سے بھتہ خوری کیس بھی پہلے بھی تفتیش کرچکی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر