کس رکن کے پارٹی چھوڑنے پر دکھ ہوا؟ منیب بٹ کا لائیو سیشن میں عمران خان سے سوال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکار منیب بٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے دیگر فنکاروں کے ہمراہ لائیو سیشن کے دوران کئی سوالات کیے جس کی ویڈیوز انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔پنی بات کا آغاز کرتے ہوئے اداکار نے عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ‘میں آپ کا 2009 سے مداح ہوں جب آپ اقرا یونیورسٹی میں لیکچر دینے آئے تھے، ایم کیو ایم کا مشکل دور بھی گزارا اور آپ کا ساتھ دیا انشاء اللہ آگے بھی دیں گے’۔منیب نے سوال کیا کہ ‘فاشسٹ حکومت جو آپ کو عدلیہ کے ذریعے ایک طرف کرنا چاہ رہی ہے، اگر یہ نہیں کر پاتی اور فاشزم میں اندھی ہوکر یہ آپ کی گرفتاری کی طرف جاتی ہے تو پی ٹی آئی کو کون لیڈ کرے گا اور کارکنان کے لیے کیا لائحہ عمل ہوگا؟’اداکار نے دوسرا سوال کیا کہ ‘آپ کو اسمبلی کے کئی ارکان نے چھوڑ دیا، اگلی بار کیا گارنٹی ہے کہ جن کو آپ ٹکٹ دیں گے وہ آپ کو چھوڑ کر نہیں جائیں گے اور جو اب تک گئے ان میں سے سب سے زیادہ دکھ کس کے چھوڑ کر جانے پر ہوا؟’عمران خان نے جواب میں کہا ’25 مئی کو جس طرح کا ظلم لوگوں پر کیا گیا، میں نے کبھی پاکستان میں ایسا نہیں دیکھا کہ جن شہریوں پر کوئی مقدمہ نہیں ان کے گھر رات دو دو بجے چھلانگیں مار کے پولیس جارہی ہے، فیملی پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، یہ صرف اک ڈری ہوئی حکومت کی کوشش ہے’۔انہوں نے کہا ‘یہ ان کے حربے ہیں کہ کسی طرح عمران خان کو غدار بنادیا جائے اور اسے گرفتار کرلیا جائے، غدار وہ بنارہے ہیں جس نے اس ملک کا پیسہ چوری کیا اور باہر اربوں روپے کی پراپرٹی بناکر بیٹھے ہیں’۔عمران خان نے منیب بٹ کے دوسرے سوال کے جواب میں کہا ‘اس مرتبہ پہلی بار ارکان کو میں خود ٹکٹ دوں گا، میں نے سوچا پہلے کیوں نہیں خود ٹکٹ دیے ، اب مجھے تجربہ ہوگیا ہے کہ لوگ ضمیر فروش ہوتے ہیں، جدھر پلڑا بھاری اُدھر چلے جاتے ہیں’۔کس رکن کی جانب سے پارٹی چھوڑنے پر دکھ کے جواب میں عمران خان نے کہا ‘کچھ ارکان ایسے تھے جو کم حیثیت کے تھے اور انہیں 20، 20 کروڑ کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے ناں کردیا جس کی مجھے بے حد خوشی ہے’۔انہوں نے کہا ‘افسوس اس بات کا ہوا کہ کئی لوگ میرے سامنے بیٹھ کر کہتے تھے کہ ہم آپ کے نظریے کے ساتھ ہیں اور جب پیسہ ملا تو وہ دوسری طرف چلے گئے’۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر