اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے پاکستان کی آزادی کا جشن امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کے ساتھ مل کر منایا۔علی ظفر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والے اپنے کنسرٹس سے کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ایک ویڈیو میں مداحوں کی بڑی تعداد ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے ہوئے بہت پرجوش نظر آرہی ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم نے آج رات اس طرح امریکا میں جشن آزادی منایا‘۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آزادی کی مبارکباد بھی دی۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’میں نے زندگی میں جتنے کنسرٹس کیے ہیں ان میں سے یہ ایک ہمیشہ میرے لیے خاص رہے گا‘۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’بچپن میں پنجاب یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فائن آرٹس میں اپنے والد جوکہ وہاں پروفیسر تھے، ان سے ملاقات کے لیے جانے سے لے کر اب مداحوں سے مکمل بھرے ہوئے سان فرانسسکو کے پیلس آف فائن آرٹس میں لائیو پرفارمنس تک، یہ میری زندگی کا ایک بھرپور سفر رہا ہے‘۔
علی ظفر نے امریکا میں جشن آزادی کیسے منایا؟



