آئی جی سندھ پولیس نے فہد مصطفیٰ کو SP کے خطاب سے نواز دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار فہد مصطفیٰ کو سندھ پولیس کی جانب سے ایس پی کا خطاب مل گیا۔اداکار فہد مصطفیٰ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آئی جی سندھ پولیس کے ہمراہ تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔فہد مصطفیٰ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنی نئی فلم ’قائدِ اعظم زندہ باد‘ میں ادا کیے گئے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج مجھے یقین ہے کہ ایس ایچ او گلاب نے اپنے سب سے بڑے خواب پورے کر لیے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ آئی جی سندھ پولیس، غلام نبی میمن کا بہت شکریہ کہ جنہوں نے مجھے اس یومِ آزادی کے موقع پر اعزازی سپرینٹینڈینٹ آف پولیس (ایس پی) کے خطاب سے نوازا اور گلاب (فلم میں ادا کیا گیا فہد مصطفیٰ کے کردار کا نام) کے عزائم کو سچ کر دیا۔فہد مصطفیٰ کا اپنی پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آپ سب نے میرے کردار اور فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کے لیے جو محبت اور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے میں کبھی نہیں بھولوں گا۔فہد مصطفیٰ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں فخر کے ساتھ اپنی قوم کی خدمت جاری رکھوں گا۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر