وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملکی تاریخ میں پہلی بار آئل اینڈ گیس سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری زیرترتیب ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف جن کے پاس وزارت پیٹرولیم کا قلمدان بھی ہے، انہوں نے اپنے رفقاء کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سمری سیکرٹری وزارت پیٹرولیم سے طلب کر لی ہے۔ ملک میں کتنے روز کے ڈیزل اور پیٹرول کا اسٹاک موجود ہے؟امکانی طور پر مکمل ڈی ریگولیشن کے بعد یورپ کی طرح پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولرائز کرنے کے فیصلے پر وزیراعظم کابینہ سے منظوری لیں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ 24گھنٹے یا ہفتے بھر کیلئے کیا جائیگا۔ 15اگست کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں انٹرنیشنل کروڈ آئل کی مناسبت سے ردوبدل کیا جائیگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کے عہدیداروں کے ساتھ کم و بیش روزانہ ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ عوام پر پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، ہائی اسپیڈ ڈیزل وغیرہ کی قیمتوں کا بوجھ ڈالنے کا سلسلہ ختم ہو۔ عالمی منڈی میں جو قیمت کم یا زیادہ ہو گی اسی تناسب سے پاکستان میں صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل ملے گا۔وزارت پیٹرولیم اور اوگرا ذرائع کے مطابق ہفتہ 13اگست کو گزشتہ 15 ایام کے کروڈ آئل کی قیمتوں میں ردوبدل کا جو ڈیٹا دیا گیا اس کے مطابق اوگرا کی سمری میں 15روپے تک پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل،لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکا کے ویسٹرن ٹیکساس انشی ایٹو (WTI)کی قیمت 88 ڈالر سے بڑھ کر 91 ڈالر تک چلی گئی ہے جب کہ اوپیک کے 22 سے زائد ملکوں کے کروڈ آئل کی قیمت 95 ڈالر تک اوپر گئی ہے، یورپی برینٹ کی قیمت بڑھ کر 96 ڈالر فی بیرل تک چلی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو ہدایت کی ہے کہ ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس وقت اضافہ کیا تھا جب انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڈ کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل تھی، 15 دن کی اوسط کے مطابق 95 ڈالر فی بیرل ہے اس لیے صارفین کو عالمی منڈی میں تیزی کا بوجھ ہم منتقل نہیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر