شام: اسرائیل کے میزائل حملوں میں 3 شامی فوجی ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شام پراسرائیل کے میزائل حملوں میں شامی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔خلیجی میڈیا کےمطابق شام کے سرکاری میڈیا نے ملک میں اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے جس کے نتیجے میں 3 شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے مختلف میزائل حملے کیے جس میں دمشق اور ساحلی صوبے طرطوس کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں شامی فضائیہ نے بھی فوری رد عمل دیا اور جوابی کارروائی میں بعض میزائل مار گرائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی اس کارروائی میں تین شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے جب کہ حملوں سے شام کی کچھ فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔شام میں کام کرنیوالی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے اتوار کو طرطوس صوبے میں واقع ائیر ڈیفنس بیس کو نشانہ بنایا ہے جہاں ایران کے حمایت یافتہ گروپ سرگرم ہیں۔خلیجی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شام میں میزائل حملوں پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا۔یاد رہے کہ شام میں 2011 کی خانہ جنگی کے بعد سے اسرائیل ملک میں سیکڑوں فضائی حملے کرچکا ہے جس میں حکومتی املاک سمیت حزب اللہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر