الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات یکسر مسترد کر دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر بیہودہ الزامات لگائے، الیکشن کمیشن عمران خان کے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتا ہے۔امپورٹڈ حکومت کو فارغ کرنے اور الیکشن ہونے تک جدوجہد جاری رہےگی، عمران خانخیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں آزادی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری حکومت گرانے والے اب ایک اور سازش کر رہے ہیں، انہوں نے میرے خلاف کیسز بنانے کا پلان بنایا ہے، مجھے ڈس کوالیفائی کر کے نواز شریف کو واپس بلانے کی سازش ہو رہی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سازش کرنے والے کان کھول کر سن لیں عمران خان کوئی ڈیل نہیں کرے گا، الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے ان کی پوری مدد کی لیکن انہیں بری طرح شکست ہوئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر