امریکی سفیر کا دورہ کراچی: ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کیلئے تعاون کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کراچی کے دو روزہ دورے کے دوران امریکا اور پاکستان کے درمیان معاشی اشتراک اور باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔امریکی سفیر نے اپنے دورے کے دوران سندھ اور بلوچستان کے وزراء اعلیٰ، وفاقی وزیر برائے بحری امور، ایڈمنسٹریٹرکراچی اور کمانڈر پاک بحریہ پاکستان فلیٹ (کامپاک)، پاکستانی حکام، تجارتی نمائندگان، توانائی صنعتوں کے سربراہان اور دیگر کاروباری و تجارتی نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔اپنے دورے کے دوران امریکی سفیر نے سندھ اور بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے ازالے، متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے امریکا کی جانب سے نئی مالی امداد کی مد میں 10 لاکھ ڈالرز جاری کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اس امداد سے نہ صرف سندھ میں زراعت سے وابستہ طبقے کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی، بلکہ قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق پاکستانی اداروں کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا، تاکہ سندھ، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں آنے والی تباہ کاریوں سے بروقت نمٹا جا سکے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر