سدرہ بتول نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستانی معروف اداکارہ سدرہ بتول نے مداحوں کو ڈراموں میں نظر نہ آنے کی وجہ بتائی ہے۔گزشتہ روز اداکارہ سدرہ بتول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال جواب کا ایک سیشن رکھا۔اس دوران ایک انسٹاگرام صارف کا سدرہ بتول سے پوچھنا تھا کہ آپ نے ڈراموں میں کام کرنا بالکل چھوڑ دیا ہے۔جس کا جواب دیتے ہوئے سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہیں، اب سے بس میں اللّٰہ کے لیے کام کروں گی، اگر کوئی ایسا ڈرامہ بنتا ہے جو کہ اسلام سے متعلق ہو تو میں ضرور کروں گی۔ایک صارف کا پوچھنا تھا کہ اچانک آپ کی زندگی میں اتنا بڑا بدلاؤ کیسے آیا؟ ابھی حال ہی میں تو آپ فوٹو شوٹ کر رہی تھیں۔اس سوال کے جواب میں سدرہ بتول کا کہنا تھا کہ آپ کی زندگی میں تبدیلی کسی بھی لمحے آ سکتی ہے، آئندہ میں صرف حجاب میں کام کروں گی، کون کہتا ہے کہ حجاب میں کام نہیں کیا جا سکتا۔اس دوران سدرہ بتول نے اور بھی مداحوں کے کئی سوالوں کے جواب دیے۔واضح رہے کہ سدرہ بتول عرصہ دراز سے ٹی وی اسکرین سے دور ہیں اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا سے بغیر حجاب کی تصویریں بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر