شہباز گِل نے کوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی پیش کرنےکا موقع دیا جانا چاہیے، عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف، عمران خان نے کہا ہے کہ اگر شہباز گِل نے کوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں گرفتاری کے دوران شہباز گِل پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی ہے۔عمران خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ شہباز گِل پر کیے جانے والے جسمانی تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں، کس قانون کےتحت اور کس کے احکامات پر اسے نشان ستم بنایا جا رہا ہے؟ انہوں نے مزید لکھا کہ اگر اس نےکوئی قانون توڑا ہےتو اسے صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے مگرمحض مجرموں کی امپورٹڈ حکومت بچانے کے لیے پوری ڈھٹائی سے آئین اور تمام قوانین پامال کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔دورانِ سماعت شہباز گِل کا عدالت کو بتانا تھا کہ مجھ پر تشدد کیا گیا ہے۔شہباز گِل نے قمیض اٹھا کر عدالت کو اپنی کمر دکھائی اور کہا کہ مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، میرا میڈیکل نہیں ہوا، سوچ بھی نہیں سکتا کہ افواجِ پاکستان کے بارے میں ایسی بات کروں گا، میں پروفیسر ہوں، مجرم نہیں ہوں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر