ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران اسماعیل بھی انکوائری کیخلاف عدالت پہنچ گئے

کراچی(نیشنل ٹائمز): سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق انکوائری پر عدالت سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور سیما ضیاء نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق انکوائری پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کیں جن میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ آف انکوائری ٹیم کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ جن تین بینک اکاؤنٹس کی بنیاد پر انکوائری کی جارہی ہے وہ بند ہیں، ہمارے خلاف بدنیتی کی بناء پر غیر قانونی انکوائری شروع کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ایف آئی اے کی جانب سے جاری کال اپ نوٹس کالعدم قرار دیا جائے اور انکوائری معطل کرکے درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو کوئی آرڈر جاری کرنے سے روکا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر