وزیراعظم شہباز شریف کی نریندر مودی سے ملاقات کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) : وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ کے وسط میں اہم ممالک کے سربراہان سے رسمی اور شیڈول ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں روس، چین اور ایران کےصدورکے علاوہ بھارتی ہم منصب نریندر مودی بھی شامل ہیں۔ملاقاتیں اور رابطے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ہوں گی جو 15 اور 16 ستمبر کو مسلمانوں کے تاریخی اور ثقافتی مرکز سمرقند میں ہوگا۔وفاقی دارالحکومت کے سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 28 جولائی کو ہونے والے تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس، جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی تھی، اس میں ہونے والے فیصلوں میں اس یقین کا اظہار کیا گیا تھا کہ تنظیم کے سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے تمام سربراہان بالمشافہ شرکت کریں گے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر