سعودی عرب میں جن لوگوں کو سزا ہوئی ان میں 2 ن لیگ کے ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ سعودی عرب میں جن لوگوں کو سزا ہوئی ان میں 2 ن لیگ کے لوگ ہیں، دنیا میں جہاں کہیں یہ جاتے ہیں ان کے خلاف چور چور کے نعرے لگتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف اور زرداری خاندان ملک کو لوٹتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، پاکستان میں عیاشی کرنے آتے ہیں،ان لوگوں کا آبائی گھر لندن ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فوج اور تحریک انصاف کے درمیان تفریق پیدا کرنے والے بے وقوف ہیں، دو خاندانوں نے پیسا چوری کرکے لندن اور دبئی میں رکھا، عارف نقوی کے بارے میں مصدق ملک نے سوال کیا ہے، مفتاح اسماعیل سے پوچھ لیں کون ہے؟ عارف نقوی مفتاح اسماعیل کا بہت اچھا دوست ہے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت ہی تسلیم کی جائےگی، شریف فیملی اپنی کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کر رہی تھی، نواز شریف اس لیے نا اہل ہوئےکہ ان پر بے شمار الزامات تھے۔انہوں نےکہا کہ ن لیگ اپنی ٹاپ لیڈر شپ میں سے عمران خان کے ساتھ دوڑ کا مقابلہ کرالیں، زرداری اور شہباز شریف، عمران خان سے چھوٹے ہیں مگر 100 سے 150 سال کے لگتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر