بیوہ سے شادی کرنے کے سوال پر شہریار منور نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکار شہریار منور کا ڈرامہ سیریل ‘صنفِ آہن’ میں نبھایا گیا کردار ‘میجر اسامہ’ خوب مقبول ہوا اور ناظرین نے شہریار کو وردی میں دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ڈرامے میں شہریار نے اپنے شہید دوست کی بیوہ (اداکارہ سونیا مشال) سے شادی کی تھی، اسی حوالے سے ویب شو کو دیے گئے انٹرویو میں اداکار سے سوال کیا گیا کہ کیا ہمارا معاشرہ ان سب چیزوں کی اجازت دیتا ہے، کیا وہ حقیقت میں ایسا کام کریں گے؟شہریار منور نے کہا ‘اس سوال کے دو جواب ہیں، ایک وہ جو میرے منہ سے لوگوں کو سننا اچھا لگے گا، لوگ اکثر وہ باتیں کرتے ہیں جس سے دوسرے متاثر ہوں، امیج مینجمنٹ انسان کی کمزوری ہوتی ہے’۔اداکار نے کہا ‘دوسرا جواب وہ ہوگا جو سچ ہوگا، میں نے اس بارے میں کافی سوچا، مجھے لگتا ہے مرد اور خواتین دونوں کے لیے یہ چیزیں اہم نہیں کہ کوئی بیوہ ہے یا کسی کی بیوی کا انتقال ہوچکا ہے، یہ عمر کا فرق، طلاق یافتہ وغیرہ، سب سے اہم ہے کیمسٹری میچ کرنا ہے’۔شہریار کا کہنا تھا کہ ‘آپ خوش ہیں یا نہیں یہ اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہر صبح اٹھ کر آپ کو اس عورت کو دیکھنا ہوگا، جو لوگ باتیں بناتے ہیں انہیں نہیں دیکھنا ہوگا، لوگوں کو جو دور سے دیکھنے میں آئیڈیل لگ رہے ہوتے ہیں وہ درحقیقت نہیں ہوتے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اگر کروں گا تو لوگوں کی فکر نہیں ہوگی مجھے، میرے لیے صرف فیملی اہم ہے، اسی لیے اگر آپ خوش ہیں تو پھر کچھ اہم نہیں’۔شہریار نے کہا ‘مسئلہ اس وقت ہوگا جس کسی طلاق یافتہ کے پہلے سے بچے ہوں، کیونکہ اس بارے میں سوچ چکا ہوں، یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، آپ اس بچے کو اسی لیے محبت دیں گے کیونکہ آپ اس کی والدہ سے محبت کرتے ہوں گے’۔انہوں نے کہا ‘آپ اس عورت کو دکھانے کے لیے بچے کو محبت دیں گے، اس کے لیے ضروری ہے آپ مخلص ہوں’۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر