نیپرا نے کراچی کے صارفین کو بجلی کی قیمتوں کا بڑا جھٹکا لگا دیا

نیپرا نے کراچی کے صارفین کو بجلی کی قیمتوں کا بڑا جھٹکا لگا دیااسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیپرا نے کراچی کے صارفین کو بجلی کی قیمتوں کا بڑا جھٹکا لگا دیا، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 11 روپے 10 پیسے مہنگی کردی گئی۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے جبکہ کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔بجلی مہنگی ہونے سے کراچی کے صارفین پر 25 ارب روپے سے زیادہ اضافی بوجھ منتقل ہو گا، نیپرا کے مطابق بجلی جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ایک ماہ کیلئے مہنگی کی گئی ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف اگست اورستمبر کے بلوں پر ہوگا۔کیا جائے گا جبکہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کیا جائے گا۔اس سے قبل کراچی کے صارفین مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافہ بھی بجلی کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر