شہباز گل کی آواز میچ کرنے کیلئے ایف آئی اے کا فارنزک لیبارٹری سے رابطہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ریاستی اداروں کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی آواز میچ کرانے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے فارنزک لیبارٹری سے رابطہ کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے موبائل فون کا فارنزک کرایا جا رہا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز گل کی آواز میچ کرنے کے لیے ایف آئی اے نے فارنزک لیبارٹری سے رابطہ بھی کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنی گالہ اور نجی چینل کے پی ٹی سی ایل نمبرز کی سی ڈی آر نکلوائی جا رہی ہے، پوچھ گچھ جاری ہے کہ شہباز گل نے کس کی ایما پر بیان میڈیا میں دیا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روز قبل بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر