عمران خان شہباز گل کے بیان پر معافی مانگیں، حافظ حمد اللّٰہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ بڑی پارٹی کا لیڈر ہونا آئین وقانون سے بالاتر ہونے کا دلیل نہیں ہوسکتا، شہبازگل کے بیان پر بسم اللّٰہ کرکے معافی مانگیں۔سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ جرم عام آدمی کرے یا لیڈر وہ قانون سے مستثنیٰ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے بیان پر بسم اللّٰہ کرکے معافی مانگ کر ایک یوٹرن ملک کی مفاد میں بھی لے لو، آپ ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ، توشہ خانہ کیس میں نااہل ہوگئے تو یہ آپ کے کرتوتوں کا نتیجہ ہوگا۔حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ رول آف لاء اور آئین کی بالادستی قائم کرنا حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا اور ٹرینڈ چلائے گئے، پی ٹی آئی کے ٹرولز نے فوج میں تقسیم اور بغاوت پر مبنی بیان دیے اور ہرزہ سرائی کی۔ پی ڈی ایم ردالفساد کے مشن پر ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر