بلدیاتی انتخابات میں تاخیر: وفاق اور سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت نے جواب جمع کرنے کے لیے مہلت طلب کر لی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو 22 اگست کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔دورنِ سماعت پی ٹی آئی کے وکیل راج علی واحد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 24 جولائی کے بلدیاتی انتخابات جان بوجھ کر ملتوی کیے۔سیاسی ایڈمنسٹریٹر ہٹانے، بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواستچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ اس دن شہر میں موسلادھار بارش ہوئی، بارش کے دوران انتخابات ہوتے تو آپ ووٹ کاسٹ کرنے جاتے؟پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب دیا کہ اس دن عدالتیں کھلی ہوئی تھیں، ووٹنگ ہوتی تو ضرور ووٹ کاسٹ کرنے جاتا، الیکشن کمیشن نے پہلے خود کہا کہ بہت اخراجات ہو چکے ہیں، انتخابات ملتوی نہیں کرا سکتے۔جماعتِ اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی سیاسی مفادات کے لیے سرکاری مشینری استعمال کر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب کو سرکاری مشینری استعمال کرنے سے روکا جائے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں 15 اگست کو سماعت ہو گی۔جماعتِ اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ اب 28 اگست کو بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دی گئی ہے۔چیف جسٹس نے جماعتِ اسلامی کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں؟بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، الیکشن کمیشن کا فوج و رینجرز کی تعیناتی کیلئے خطجماعتِ اسلامی کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ ہم تو فوری بلدیاتی انتخابات چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز ریٹرننگ افسران کو بھیج دیے تھے۔تحریکِ انصاف کے وکیل نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کو محفوظ بنانے کا حکم دیا جائے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے کہا کہ فریقین کا جواب آنے دیں، ہر چیز کا تفصیلی جائزہ لیں گے، بیلٹ پیپرز کی نگرانی کے لیے ہم ناظر تو مقرر کرنے سے رہے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر