بنی گالا کی جانب پیش قدمی کا سنا ہے، پنجاب پولیس حفاظت کیلئے جارہی ہے: مونس الٰہی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالا میں گھر کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے بغاوت کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد اپنی ٹوئٹ میں مونس کا کہنا تھاکہ بنی گالا کی جانب پیش قدمی کا سنا ہے، پنجاب پولیس کو حفاظت کیلئے بھیجا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کونقصان پہنچانے کی ہر کوشش کوروکاجائے گا، عمران خان تک پہنچنے کیلئے پنجاب کےعوام اورپنجاب حکومت سے گزر کرجانا ہوگا۔مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ عمران خان کےخلاف ہرسازش کوناکام بنایا جائےگا، عمران خان پاکستان کی آواز اور عوام ان کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کی سکیورٹی کیلئے اسلام آباد پولیس کے 76 سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے ایس پی بطور چیف سکیورٹی افسر تعینات ہیں، بنی گالا کی طرف کسی بھی قسم کا کوئی آپریشن نہیں ہو رہا ہے۔ترجمان کے مطابق عوام سے گزارش ہے پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں، کسی دوسرے صوبے سے نفری کی ضرورت پڑی تو باضابطہ درخواست کی جائے گی۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے علاقے بنی گالا میں رہائش پذیر ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر