پنجاب پولیس بنی گالا بھیجنےکے مونس الٰہی کے بیان کا علم نہیں، صوبائی وزیرداخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہےکہ انہیں پولیس فورس بنی گالا بھیجنے کے مونس الٰہی کے بیان کا علم نہیں۔لاہور میں جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا، پولیس فورس بنی گالا بھیجنےکے بیان کا علم نہیں ہے۔ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں بنی گالا جارہا ہوں،پولیس دستے نہیں میری معمول کی سکیورٹی ہوگی، اسلام آباد میں عمران خان سے مشاورت کے بعد اگلا فیصلہ کریں گے، شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے بغاوت کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا ہے، ان کی گرفتاری کے بعد اپنی ٹوئٹ میں مونس کا کہنا تھاکہ بنی گالا کی جانب پیش قدمی کا سنا ہے، پنجاب پولیس کو حفاظت کےلیے بھیجا جارہا ہے۔مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو روکا جائےگا، عمران خان تک پہنچنے کے لیے پنجاب کے عوام اورپنجاب حکومت سےگزر کر جانا ہوگا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر