پی ٹی آئی ملکی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے: مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ملکی اداروں کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہی ہے۔بلوچستان کے علاقے قلات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا دراصل پاکستان کی سالمیت اور یک جہتی پر وار کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کیخلاف مہم، مشترکہ انکوائری ٹیم کی تشکیلمولانا عبدالغفور حیدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست کو گندا کرنے کی کوشش کی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔واضح رہے کہ وزارتِ داخلہ نے گزشتہ روز بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی ہرزہ سرائی کے معاملے کے لیے مشترکہ انکوائری ٹیم تشکیل دی تھی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ہیلی کاپٹر حادثہواضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افراد شہید ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر