پرویز الہٰی کی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس آمد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی نے یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔چوہدری پرویز الہٰی نے جدید کیمروں سے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی جائزہ لیا۔یومِ عاشور: امام حسین ؓ کی شہادت کی یاد میں جلوس، مجالس منعقدواضح رہے کہ ملک بھر میں آج یومِ عاشور عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔نواسۂ رسول حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عاشورہ ٔ محرم الحرام کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، مجالسِ عزا برپا کی جا رہی ہیں، عزاداروں کا ماتم اور نوحہ خوانی جاری ہے۔ملک بھر میں عاشورۂ محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔لاہور میں یوم عاشور پر آج 227 سے زائد مجالس اور 47 عزاداری کے جلوس برآمد ہوں گے۔پولیس کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی پر 10 ہزار سے زائد پولیس کے افسران اور اہلکار تعینات ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر