شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شہباز گِل کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج ہے۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز گِل کے خلاف مقدمے میں اداروں، ان کے سربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور فواد چوہدری کی جانب سے بھی شہباز گِل کی گرفتاری پر ردِ عمل ظاہر کیا گیا ہے۔امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے: مراد سعیدمراد سعید کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ شہباز گِل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کس کس کو گرفتار کرو گے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گِل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے، کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا کہ عمران خان ریڈ لائن ہے۔مراد سعید نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں نے اسسٹنٹ پر تشدد بھی کیا اور شہباز گِل کو اغواء کر لیا۔شہباز گِل کو اغواء کیا گیا: فواد چوہدریدوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گِل کو بنی گالا چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغواء کر لیا ہے۔ فیاض چوہان کی شہباز گِل کی گرفتاری کی مذمتوزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شہبازگل کی گرفتاری کی مذمت کی گئی ہے۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ شہباز گِل کی گرفتاری فسطائیت، جبر و استبداد کی اعلیٰ مثال ہے، ایسے فاشسٹ اقدامات حکومتی بوکھلاہٹ کا اظہار ہیں۔فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ شہباز گِل کو فی الفور رہا کیا جائے۔عمران اسماعیل کی مذمتپی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ملک اپنے بدترین سیاسی بربریت کے دور سے گزر رہا ہے، زباں بندی نہیں ہو گی، جبر کا نظام نہیں چلے گا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ شعر بھی لکھا ہے کہ…



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر