رانا ثناء اللّٰہ کی شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی گئی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر جان دینے والے فوجی جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وطن کی حفاظت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔شمالی وزیرستان: فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 4 جوان شہیدواضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور خرم شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر