یومِ عاشور: امام حسین ؓ کی شہادت کی یاد میں جلوس، مجالس منعقد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک بھر میں آج یومِ عاشور عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔نواسۂ رسول حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں عاشورہ ٔ محرم الحرام کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، مجالسِ عزا برپا کی جا رہی ہیں۔ملک بھر میں عاشورۂ محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔کراچی میں مرکزی جلوس برآمدکراچی میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گیا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔جلوس سے قبل یومِ عاشور کی مرکزی مجلس صبح 8 بجے نشتر پارک میں منعقد کی گئی جس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔مرکزی جلوس کے شرکاء امام بارگاہ علی رضا ایم اےجناح روڈ پر نمازِ ظہرین ادا کریں گے۔کراچی: جلوس کے سیکیورٹی انتظاماتجلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات ہیں، نشانہ باز اسنائپر سے مسلح اہلکار بلند عمارتوں پر تعینات کیے گئے ہیں۔جلوس کی فضائی نگرانی کے علاوہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔کراچی میں جلوس کی گزرگاہوں سمیت مختلف مقامات پر موبائل فون سروس معطل ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔اس کے علاوہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کوریج پر بھی پابندی ہے۔کراچی کا ایم اے جناح روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بندیومِ عاشور کے جلوس کے پیشِ نظر ایم اے جناح روڈ، صدر، ایمپریس مارکیٹ، ریگل، لائٹ ہاؤس کی مارکیٹیں اور دکانیں سِیل کر دی گئی ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق ایم اے جناح روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے، جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سول اسپتال جانے کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی والا راستہ کھلا ہوا ہے، ٹریفک کو سولجر بازار سے کوسٹ گارڈ یا نشتر روڈ پر موڑا جا رہا ہے۔ناظم آباد سے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ سے نشتر روڈ اور گارڈن بھیجا جا رہا ہے۔ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی، مارٹن روڈ، جیل روڈ بھیجا جا رہا ہے۔سپر ہائی وے سے گاڑیوں کو لیاقت آباد سے ناظم آباد چورنگی بھیجا جا رہا ہے۔شاہراہِ قائدین سے آنے والے ٹریفک کو خدا داد سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔کوئٹہ: یومِ عاشور کا جلوس رحمت اللّٰہ چوک سے برآمدکوئٹہ میں یومِ عاشور کا علم، تعزیوں اور ذوالجناح کا جلوس رحمت اللّٰہ چوک سے برآمد ہو گیا۔جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر جواد رفیعی کر رہے ہیں۔عاشورہ کےجلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پشاور: شبِ عاشور کے جلوس اختتام پذیرپشاور میں شبِ عاشور کے جلوس اختتام پذیر ہو گئے، جس کے بعد اب یومِ عاشور کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔شبِ عاشور کے مجموعی طور پر 16 چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے۔پہلا جلوس امام بارگاہ قمر بنی ہاشم اور آخری جلوس امام بارگاہ سائیں زرین امامیہ کالونی گلبہار سے برآمد ہوا۔پشاور میں شبِ عاشور کے جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔گلگت: عاشورۂ محرم کا مرکزی جلوس برآمدگلگت میں عاشورہ محرم کا مرکزی جلوس امامیہ جامع مسجد سے برآمد ہو گیا۔شہر کے 26 چھوٹے بڑے ماتمی جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہیں۔یہ مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو واپس مرکزی امامیہ جامع مسجد پر اختتام پذیر ہو گا۔پاراچنار: مختلف ماتمی جلوس برآمدپاراچنار میں مختلف مقامات پر یومِ عاشور کے ماتمی جلوس برآمد ہو گئے۔مرکزی امام بارگاہ سے برآمد جلوس رات 10 بجے تک احتتام پذیر ہو گا۔ڈپٹی کمشنر واصل خان کا کہنا ہے کہ افغان سرحد مکمل طور سیل کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی کے خدشات کے پیشِ نظر موبائل فون سروس بھی بند کی گئی۔کبیر والا: عاشورہ کا مرکزی جلوس برآمدکبیر والا میں عاشورہ کا مرکزی جلوس ککڑہٹہ روڈ سے برآمد ہو گیا۔یہ جلوس شام 4 بجے امام بارگاہ فاطمۃ الزہرا پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔میانوالی اور میاں چنوں میں مرکزی جلوس برآمدمیانوالی میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ وادیٔ اسلام سے برآمد ہو گیا۔ادھر میاں چنوں میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصرِ ابو طالب سے برآمد ہوا ہے۔راولپنڈی: مرکزی جلوس ساڑھے 11 بجے برآمد ہو گاراولپنڈی میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس کرنل مقبول امام بارگاہ سے ساڑھے 11 بجے برآمد ہو گا۔مرکزی جلوس سے پہلے کرنل مقبول امام بارگاہ میں مجلس منعقد ہو گی، جس سے سید حسن اطہر زیدی خطاب کریں گے۔جلوس ٹرنک بازار، فوارہ چوک، راجہ بازار، پرانا قلعہ، جامع مسجد روڈ سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہو گا۔کرنل مقبول امام بارگاہ سے برآمد ہونے والا یہ جلوس رات 8 بجے قدیمی امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا جبکہ رات ساڑھے 8 بجے جلوس کے اختتام پر کرنل مقبول امام بارگاہ میں مجلسِ عزا برپا ہو گی۔فیصل آباد: 153 جلوس، 25 مجالس ہوں گیفیصل آباد میں یومِ عاشور پر ضلع بھر میں 153 جلوسوں اور 25 مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔مرکزی جلوس امام بارگاہ عزا خانہ شبیر دھوبی گھاٹ سے برآمد ہو گا۔پولیس کے مطابق فیصل آباد میں 8 ایس پیز کی سربراہی میں 3 ہزار 863 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ رینجرز کے جوان اور 500 رضا کار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ کے لیے 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ضلع بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد اور موبائل فون سروس بند ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر