پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے: قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا۔جنگ اور دی نیوز میں شائع ہونے والی مہتاب حیدر کی رپورٹ کے مطابق قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید کا کہنا تھاکہ 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پالیں گے اور پاکستان جلد ہی آئی ایم ایف کی شرط کے تحت دوست ممالک کی مدد سے 4ارب ڈالرز کی بیرونی فنانسنگ کو پورا کرے گا تاکہ گرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بڑھایا جا سکے۔انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ مہنگائی اگلے 11 سے 12مہینوں تک بلند حد میں برقرار رہے گی، اس لیے مرکزی بینک نے رواں مالی سال 2022-23 کیلئے افراط زر کا ہدف اوسطاً 18سے 20 فیصد کے درمیان رکھا ہے۔قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی 34 سے 35ارب ڈالرز کی مجموعی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو پورا کر چکا ہے لیکن اس کے علاوہ اسلام آباد دوست ممالک جیسے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی مدد سے 4 ارب ڈالرز کی آمد کی تصدیق حاصل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ یہ اضافی ڈالر کی آمد کو غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی پوزیشن میں اضافے کیلئے عمل میں لایا جائے گا تاکہ کسی بھی بحران جیسی صورت حال کا سامنا کرنے کیلئے ایک بفر بنایا جا سکے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر