سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکومت نے کیں، ایم کیو ایم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے الزام لگایا ہے کہ سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بلدیاتی ایکٹ آرٹیکل 140A کے مطابق تیاری کا وعدہ کیا تھا۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکومت نے کیں، یہ اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ شہری اور دیہی علاقوں کی خلیج کم کرنے کے لئے آگے بڑھ کر کام کیا۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپیل کی کہ وزیراعظم شہباز شریف اس نازک صورتحال میں اپنا کردار ادا کریں اور حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کریں۔

 



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر