شاہ رخ کی والدہ نمرہ پر تشدد کرتی تھی، والدہ نمرہ کاظمی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی سے کم عمر لڑکی نمرہ کاظمی کی تونسہ میں شادی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، نمرہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شاہ رخ کی والدہ ان کی بیٹی پر تشدد کرتی تھی۔نمرہ کاظمی کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی شاہ رخ کے گھر سے بھاگی نہیں، نمرہ تھانے پہنچی تو ڈی آئی خان سے پولیس نے ہمیں فون کیا، پولیس سے کہا کہ نمرہ کو شاہ رخ یا اس کےخاندان کے حوالے نہ کیا جائے۔سعود آباد سے لاپتا نمرہ کاظمی کا ویڈیو بیان سامنے آگیاوالدہ نے کہا کہ ہم پرسوں ڈیرہ غازی خان پہنچےاور عدالت کے ذریعے نمرہ کو ہمارے حوالے کیا گیا۔نمرہ کاظمی نے کہا کہ وہ اپنے والدین سے ملنے کے لیے شاہ رخ کے گھر سے گئی تھی، شاہ رخ ڈھونڈ رہا تھا تو اس لیے تھانے چلی گئی، شاہ رخ مجھے واپس گھر لے جانا چاہتے تھے، اس کی والدہ نے مجھے ساتھ لے جانے سے منع کردیا۔نمرہ کاظمی نے مزید کہا کہ شاہ رخ والدہ کے سامنے مجبور ہوا اور چھوڑ کر چلا گیا، میں نے شاہ رخ سے طلاق نہیں لی اور نہ الگ ہوئی ہوں۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہونے کے بعد نمرہ کاظمی کا نکاح نامہ سامنے آیا تھا، نمرہ کاظمی کا نکاح ڈیرہ غازی خان میں 18 اپریل کو کروایا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر