سعد رفیق نے عمران خان کو موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو موجودہ دور کا یزید قرار دیدیا۔عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا تھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ ہمارے پیغمبرِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے راہِ حق پر تھے،کوفہ کے لوگ یزید کے خوف سے ان کی مدد کو نہ نکلے اور اسلام کے عظیم ترین المیےکو وقوع پذیر ہونے دیا گیا۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، مجرموں کے برسرِاقتدار گروہ جسے امریکی سازش کے ذریعے حکومت میں لایا گیا اور انکےسرپرستوں کےاقتدارکی شکل میں پاکستان آج یزیدیت (فسطائیت)کےنرغےمیں ہے۔ فسطائی حکومت سے نمٹنے کا منصوبہ تیار، اعلان آزادی جلسے میں کروں گا: عمران خانسوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہا کہ بے شک ہر دور کا اپنا یزید ہوتا ہے، اس عہد کے یزید عمران نیازی آپ خود ہیں۔سعد رفیق نے لکھا کہ ایک مطلق العنان ظالم حکمران کلمۂ حق سے متنفر،کسی بھی قانون اور اخلاقیات سے ماورا، آپ کے دور کا جبر و جھوٹ ہم نے بھگتا اور قوم نے برداشت کیا ہے، حسینیت سے آپ کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر