امریکی سفیر سے متعلق بیان، شیریں مزاری سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اُن کے امریکی سفیر سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔شیریں مزاری نے امریکی سفیر پر توپوں کا رخ کرتے ہوئےکہا تھا کہ ڈونلڈ بلوم اور ان کے گینگ نے طورخم جاتے ہوئے حساس علاقوں پر پرواز کی اور جائزہ لیتے رہے۔پی ٹی آئی رہنما کو اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے، ایک صارف نے استفسار کیا کہ اس ریڈ کارپٹ کے بارے میں کیا خیال ہے جو تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت نے امریکی وائسرائے کو دیا تھا؟سوشل میڈیا پر کسی نے شیریں مزاری کی امریکی سفیر پر تنقید کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے جس دورے پر تنقید کی جا رہی ہے، وہاں تو پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور حکومتی اجازت کے بغیر یہ دورہ ناممکن ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دو دن پہلے جب پی ٹی آئی کی حکومت اسی سفیر سے گاڑیاں وصول کر رہی تھی تب تو آپ کچھ بھی نہ بولیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر