2 روز قبل وزیراعلیٰ کے پی سے ملاقات، شیریں مزاری نے توپوں کا رخ امریکی سفیر کی جانب موڑ لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کے دو روز بعد اپنی توپوں کا رخ امریکی سفیر کی جانب موڑ دیا۔تحریک انصاف ڈونلڈ لو اور ڈونلڈ بلوم میں گِھر گئی، پشاور میں تحریک انصاف کی حکومت نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گاڑیوں کا تحفہ وصول کیا، ان کے ساتھ میٹنگ کی، آج پارٹی کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے امریکی سفیر پر توپوں کے دہانے کھول دیے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے لکھا کہ امریکی سفیر اور اس کے گینگ نے طورخم جاتے ہوئے حساس علاقوں پر پرواز کی اور جائزہ لیتے رہے، جن علاقوں میں عام پاکستانی نہیں جا سکتے وہاں امریکی سفیر کے لیے سرکاری بریفنگ اور ریڈ کارپٹ کا اہتمام کیا گيا۔سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ کیا بلوم وائسرائے ہے اور اس کا نام اور تکبر سب پر حاوی ہے؟ تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ایجنڈے کا ایک اور نکتہ پورا ہوا، کیا ہم غلام ہیں؟



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر