وزیراعظم کاکنسائنمنٹس کی ریلیز کیلیے خصوصی اجازت سے انکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وزیراعظم شہباز شریف نے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے کنسائنمنٹس کی ریلیز کی خصوصی اجازت کے پلان پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ذرائع نے ’’ ایکسپریس ٹریبیون‘‘ کو بتایا کہ کابینہ کے حالیہ اجلاس میں بندرگاہوں پر پھنسے کنسائنمنٹس کے اجرا میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کا معاملہ پیش کیا گیا تھا جس میں یہ تجویز دی گئی تھی ایک بار خصوصی اجات دے کر ان کنسائنمنٹس کی ریلیز کا راستہ صاف کردیا جائے۔یہ تجویز اتحادی حکومت کی جانب سے بڑھتی ہوئی درآمدات اور ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے پیش نظر متعدد اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد سامنے آئی۔کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ درآمدات پر پابندی کے نفاذ کے بعد ایک بار کنسائنمنٹس کی ریلیز کی خصوصی اجازت دینے پر غور نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ اس غلط سگنل جائے گا اور معاملات پیچیدہ ہوجائیں گے۔دوران اجلاس کابینہ کے ایک رکن نے کہا کہ درآمدکنندگان کو کئی حقیقی مشکلات کا سامنا ہے، کنٹنر پھنسے ہونے کی وجہ سے انھیں ڈیمرج چارجز کی مد میں بھاری ادائیگی کرنی پڑ رہی ہے تاہم وزیراعظم نے کہا کہ کوئی استثنیٰ یا رعایت نہیں دی جاسکتی، پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے۔گفت و شنید کے بعد وزیراعظم اور دیگر کابینہ اراکین نے فیصلہ کیا کہ 19مئی 2022 کو ایس آر او598(1)/2022 کے اجرا کے بعد سے پہلے دو ہفتوں کے لیے جرمانے کی شرح 5 فیصد اور ایس آر او کے اجرا کے پہلے دو ہفتوں کے بعد 30جون 2022ء تک 15 فیصد ہوگی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر