ایم پی اے ملک لیاقت ہوش میں نہیں، صحتیاتی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے: ایل آر ایچ ترجمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لوئر دیر میں ہونے والے قاتلانہ حملے زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت خان کی مکمل صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔پی ٹی آئی کے زخمی ایم پی اے ملک لیاقت خان لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں زیر علاج ہیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ ملک لیاقت خان کے پیٹ میں اور کندھے پر گولیاں لگیں، رکن صوبائی اسمبلی کا آپریشن کرکے انہیں وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔لوئر دیر: فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد جاں بحق، پی ٹی آئی رکن اسمبلی ملک لیاقت زخمیترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ملک لیاقت مکمل ہوش میں نہیں ہیں، ان کی مکمل صحتیابی سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔اسپتال ترجمان نے مزید بتایا کہ ایم پی اے کے ساتھ زخمی تین افراد بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں ملک لیاقت خان کا بھتیجا حذیفہ بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ ملک لیاقت خان گزشتہ شب لوئر دیر میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ملک لیاقت کا بھائی، بھتیجا اور دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر