شہداء کی نماز جنازہ میں صدر کا شرکت نہ کرنا قابل تشویش ہے، مستعفی ہوں: رضا ربانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہےکہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کسی کے مشورے پر یا کسی اور وجہ سے ہیلی کاپٹرحادثے کے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنا قابل تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر بحیثیت سپریم کمانڈر اپنے فرائض سرانجام دینے سے قاصر ہیں، انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔رضا ربانی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 243 کی شق 2 کے مطابق افواج پاکستان کی سپریم کمان صدر مملکت کے پاس ہے۔شہداکے جنازوں میں میری عدم شرکت کو غیر ضروری طور پر متنازع بنایا جا رہا ہے، صدرسابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر کو اپنی سیاسی وابستگی عہدہ سنبھالتے وقت چھوڑ دینی چاہیے تھی، اگر سیاسی وابستگی نہیں چھوڑ سکتے تو فی الفور استعفیٰ دے دیں۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کا ہیلی کاپٹر واقعے میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے افسران کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنا تشویش کی بات ہے کیونکہ حادثے کے شہداء اعلیٰ ترین عہدوں پر فائض تھے۔صدر پی ٹی آئی ٹرولرز کے زہریلے پروپیگنڈے کے باعث فوجی شہدا کے جنازوں میں نہ جاسکے: ذرائعانہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت کا اپنے فرائض سرانجام نہ دینا دکھ کی بات ہے، صدر پی ٹی آئی کے ورکر کے طور پر کام کر رہے ہیں اور عہدے کے فرائض سرانجام دینے میں ناکام رہےہیں۔ انہوں نےکہا سیاسی وابستگی سے صدر کے فرائض پہلی بار متاثر نہیں ہوئے، صدر مملکت نے پارلیمنٹ کو قانون سازی سے روکا، پی ایم ڈی سی آرڈیننس کو دوبارہ جاری کرکے پارلیمنٹ کی مرضی کی خلاف ورزی کی جسے سینیٹ نے مسترد کیا، مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرری آئین کی خلاف ورزی پر مبنی مشوروں پر کی،اعلیٰ عدالتوں کے ججز کے خلاف غلط ریفرنسز بھیجے جن کو عدالتوں نے مسترد کیا۔ رضا ربانی نے مزید کہا کہ صدر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے این ایف سی ممبر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کو مسترد کر دیا گیا تھا اور وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل بھی کیا جو خود نااہلی کا سامنا کر رہا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر