ق لیگ کے نئے سربراہ کےانتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کا حکم امتناع عدالت میں چیلنج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ق کے نئے سربراہ کے انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن کے حکم امتناع کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔درخواست مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا نے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کےموقع پر پارٹی سربراہ شجاعت حسین نے غیر قانونی ہدایت پر مبنی خط ڈپٹی اسپیکرکو لکھا۔کامل علی آغا کے مطابق خط کے رد عمل میں پارٹی کارکنوں نے شجاعت حسین کےگھر کے باہر بھرپور احتجاج کیا، پارٹی کی مرکزی ورکنگ کمیٹی نے اجلاس میں شجاعت حسین کی ہدایات کو غیر جمہوری قرار دے کر انہیں عہدے سے ہٹا دیا اور پارٹی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے 10 اگست کا انتخابی شیڈول جاری کر دیا لیکن الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل روکنےکا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر