ڈالر حکومتی کوششوں سے نیچے آیا، ستمبر تک مشکلات رہیں گی: وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خسارہ کم کرنے کے لیے ’بیسک میمن تھیوری‘ بتاتے ہوئے کہا کہ امپورٹ کم کرکے ڈیمانڈ اور سپلائی کے توازن کو برابر کیا۔کراچی چیمبر آف کامرس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ درآمدی شعبے کے خام پر عائد پابندی ختم کر دیں گے، خسارہ کم کرنے کے لیے خریداری کم کر رہا ہوں جو ایک بیسک میمن تھیوری ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا 80 ارب امپورٹ، 31 ارب کی ایکسپورٹ اور 30 ارب ترسیلات کے بعد 17.50 ارب کا خسارہ برداشت نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا دو ارب کا امپورٹ روکیں گے تو غلطیاں ہوں گی، درآمد ہونے والی 99 فیصد گاڑیاں فروخت کر دی جاتی ہیں، فروخت شدہ گاڑیوں کی قیمت میں ڈالر دوبارہ بیرون ملک منتقل ہو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کر رہا ہے، ایکسچینج کمپنیاں روز ڈالر کی بڑی مقدار انٹر بینک میں سرینڈر کر رہی ہیں، ایکسچینج کمپنیوں کے بغیر پاکستان کو چلانا مشکل ہو جائے گا کیونکہ ایکسچینج کمپنیاں معیشت میں اہم کردار کررہی ہیں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا دنیا سے ادھار مانگتے شرم آتی ہے کیونکہ اس وقت پوری دنیا مشکل ترین حالات میں ہے، ہمیں اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے چاہئیں۔ان کا کہنا تھا ہماری خریدی گئی گیس ملک کو بچا رہی ہے، کورونا میں سستی گیس نہیں خریدی گئی، ہم نے حکومت میں آکر فیصلہ کیا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے، اللہ کا شکر ہے کہ آج ہم ڈیفالٹ ہونے سے بچ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا ستمبر تک مشکلات رہیں گی، ڈالر کی قیمت ڈیمانڈ اور سپلائی کا حاصل ہے، ڈالر حکومت کی کوششوں سے نیچے آیا ہے، بیرونی ادائیگیوں سے بھی توازن خراب ہو گیا تھا لیکن اب حالات کنٹرول میں ہیں اور ڈالر نیچے آ رہا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر