گورنر پنجاب نے 21 رکنی کابینہ سے عہدوں کا حلف لے لیا

لاہور(نیشنل ٹائمز): گورنر ہاؤس میں پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔21 رکنی پنجاب کابینہ سے گورنر محمد بلیغ الرحمان نے ان کے عہدوں کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی بھی شریک ہوئے۔حلف اٹھانے والوں میں میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، محسن لغاری، تیمور ملک، بشارت راجہ، عنصر مجید نیازی اور راجہ یاسرہمایوں شامل ہیں۔اس کے علاوہ منیب سلطان چیمہ، شہاب الدین، مراد راس، ڈاکٹر یاسمین راشد،خرم شہزاد ورک، محمد ہاشم اور علی افضل ساہی نے بھی حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والے 21 ارکان میں نوابزادہ منصور علی خان، حسین جہانیاں گردیزی، غضنفر عباس چھینہ، لطیف نذر، حسنین بہادر دریشک اور میاں محمودالرشید بھی شامل ہیں۔پنجاب کابینہ میں شامل تمام افراد کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے، کابینہ میں مسلم لیگ ق کا کوئی رکن شامل نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر