الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کا مفصل اور بھرپور جواب دیں گے: شاہ محمود

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کا مفصل اور بھرپور جواب دے گی۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فیصلے تحریک انصاف کے خلاف دیے جس کے بعد سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے حق میں فیصلے دیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اگلے انتخابات کو متنازع ہونے سے بچانا ہے تو چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کا مفصل اور بھرپور جواب دے گی اور ہم اپنے مؤقف کا بھرپور دفاع کریں گے کہ ہمارا فنڈ غیر قانونی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھاکہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی ہے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے حکومت اور پی ڈی ایم کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب بھی کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر