عمران الیکشن کمشنر کا نام دینے والے نیوٹرل کا نام بتائیں، (ن) لیگ، پی پی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے الیکشن کمشنر کا نام دینے والے نیوٹرل کا نام بتانے کا مطالبہ کردیا۔سندھ کے وزیر سعید غنی کہتے ہیں عمران خان جن پر بوٹ پالش کا الزام لگاتے ہیں، انہوں نے ایسے کوئی کام نہیں کیے، عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ عارف نقوی لندن میں پکڑا گیا تو اس نے عمران خان کا نام بطور ریفرنس لکھوایا۔ عمران خان نے کے الیکٹرک پر واجب الادا سوئی سدرن کے پیسے معاف کردیے تھے۔دوسری جانب (ن) لیگ کے ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں کس نیوٹرل کے کہنے پر وہ اس چیف الیکشن کمشنر پر راضی ہوئے تھے۔واضح رہے کہ بدھ کو ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نیوٹرلز نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی گارنٹی دی تھی، ہم نے بڑی حماقت کی کہ ہم نے اس آدمی کو تسلیم کرلیا۔

 



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر