امیدوار نہیں ملے، اس لیے عمران 9 نشستوں پر انتخاب لڑیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات میں 9 نشستوں پر اُمیدوار نہیں مل رہے، اس لیے عمران خان نے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد اُمید ہے کہ ہم عمران خان کو تمام نشستوں پر ہرا دیں گے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت سرکاری پیسوں سے اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے، عدلیہ کو اس کا ازخود نوٹس لینا چاہیے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا اعلان کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بھی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر