کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے سیلاب متاثرین کے لیے دوسری ہنگامی امدادی کھیپ NDMA کے حوالے کر دی

اسلام آباد:کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSRelief) نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دوسری ہنگامی امداد سے لدے (190 ٹن) ضروری اشیائے خوردونوش کے 20 ٹرک NDMA کےحوالے کر دیے۔

 

2000 فوڈ پیکج بلوچستان اورعلاوہ دیگر شمالی علاقوں میں بھی سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کیا جائیں گئے۔ اس فوڈ پیکج میں تمام تر ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ ایک فوڈ پیکج کا مجموعی وزن 95 کلوگرام بنتا ہے جس میں (80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو دال چنا) شامل ہیں جو کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) اور مقامی حکومت کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ اس غذائی پیکج سے 14000 سے زائد افراد مستفید ہونگے۔

حال ہی میں Ksrelief نے NDMA کے تعاون سے بلوچستان کے 6 اضلاع (لیسبیلہ، خضدار، کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ) میں مقیم سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں 3000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے۔ جس سے 21000 سے زائد افراد مستفیدہوئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر