فیصل قریشی نے اہلیہ کو پہلی بار کہاں دیکھا تھا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے آخرکار اپنی شادی کی کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے ہمیشہ شوبز سے دور رہنے کی کوشش کی ہے کیونکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔اب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ثناء فیصل نے اپنی اور فیصل قریشی کی پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا۔ثناء فیصل نے کہا کہ میری اور فیصل قریشی کی پہلی ملاقات ایک شادی میں ہوئی تھی، اُنہیں پہلی ملاقات میں ہی، میں بہت زیادہ پسند آئی اور اُنہوں نے مجھ سے نکاح کے لیے رابطہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ میرے والدین کو کچھ تحفظات ضرور تھے کیونکہ یہ ایک عام خیال ہے کہ اداکار وفادار نہیں ہوتے لیکن فیصل نے میرے والدین کے تمام شکوک و شبہات دور کر دیے اور صرف ایک ہفتے کے اندر ہماری شادی ہو گئی۔ اداکار کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مجھے فیصل قریشی کی مصروفیت اور شوٹس وغیرہ کی وجہ سے ایڈجسٹ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب، میں اس کی عادی ہو چکی ہوں۔واضح رہے کہ ثناء کے ساتھ فیصل قریشی کی دوسری شادی ہے اور اس جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
v



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر