سابق چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔وزارت قانون نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات تحریری طور پر سینیٹ میں پیش کیں۔سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جاوید اقبال کو بطور چیئرمین نیب ماہانہ 12 لاکھ 39 ہزار بنیادی تنخواہ ملتی تھی، سابق چیئرمین نیب کو اپنی مدت کے دوران 7 کروڑ 45 لاکھ روپے بنیادی تنخواہ دی گئی۔وزارت قانون کے جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ سابق چیئرمین نیب کو 6 ہزار روپے ماہانہ فون الاؤنس، 68 ہزار ہاؤس رینٹ دیا گیا، جاوید اقبال کو پوری مدت کے دوران 3 لاکھ 40 ہزار ٹیلی فون الاؤنس اور 38 لاکھ 58 ہزار ہاؤس الاونس دیا گیا۔تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ بطور ریٹائرڈ جج سپریم کورٹ جسٹس جاوید اقبال کی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن، مراعات اور گریجویٹی کی تفصیلات نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر